6 مارچ، 2018، 4:14 PM

امارات کی امریکی وزیر خارجہ کو برطرف کروانے کی کوششوں کا انکشاف

امارات کی امریکی وزیر خارجہ کو برطرف کروانے کی کوششوں کا انکشاف

متحدہ عرب امارات کی طرف سےامریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کروانے کی کوششوں کے بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سےامریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کروانے کی کوششوں کے بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے۔ ہیک شدہ ایمیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ بزنس مین ایلیٹ بروئڈی نے اکتوبر 2017 میں امریکی صدر سے ملاقات کر کے ان پر زور دیا تھا کہ وہ ٹلرسن کووزارت خارجہ سے برطرف کر دیں۔ ایلیٹ برونڈی  عرب امارات سے منسلک ٹرمپ کا مالی حامی ہے مزید ای میلز میں امریکی وزیرِ خارجہ کو جیلی کا مینار اور کمزور کہتے ہوے یہ بھی کہا کہ انہیں تھپڑ لگانے کی بھی ضرورت ہے۔ بی بی سی کے مطابق ریکس ٹلرسن کو برطرف کروانے کی کوشش اس لئے کی گئی تھی کیونکہ وہ قطر کے خلاف متحدہ عرب امارات کا ساتھ دینے میں ناکام رہے تھے۔
بروئڈی کے ترجمان  نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ قطر نے ان کی ای میلز ہیک کی ہیں۔تا ہم قطری حکام نے ہیکنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قطری حکومت ان الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

News ID 1879188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha